ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آفت کی بارش نے چھینی زندگی، راجستھان سے لے کر گجرات تک سب بے حال

آفت کی بارش نے چھینی زندگی، راجستھان سے لے کر گجرات تک سب بے حال

Sun, 02 Jul 2017 22:22:15  SO Admin   S.O. News Service

جے پور/احمدآباد،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے مختلف حصوں میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔راجستھان کے جودھپور میں ہوئی زوردار بارش سے پورا شہر تالاب بن گیا ہے،بھاری بارش کی وجہ سے بہت سے گاڑیاں پانی میں بہہ گئی،طوفان اتنا تیز تھا کہ موٹر سائیکل، گاڑیا اور آٹو بارش میں بہتے دکھائی دئے۔گزشتہ رات بارش کی زد میں ایک ڈاکٹر اسکوٹی سمیت بہہ گئے، بارش میں بہے ڈاکٹر کی لاش آج صبح ملی۔بارش کا قہر گجرات میں بھی جاری ہے۔تیز بارش کی وجہ سے پانی کا جمع ہونے کا مسئلہ اتر پردیش میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بھاری بارش کے بعد روڈویذ کی ایک بس پھنس گئی۔ پھنسی بس کی آدھی اونچائی تک پانی بھر گیا،بس میں پھنسے لوگوں کو کافی مشقت کے بعد سیڑھی کی مدد سے باہر نکالا جا سکا۔بارش کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک بار پھر بارش نے حکومت کے انتظاموں کی پول کھول دی ہے۔آپ کو بتا دیں بارش کی وجہ سے اب تک 1شخص کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔


 


Share: